Tuesday, December 15, 2009

ہر لہظہ ہے مومن کی نئ آن نئ شان- علامہ محمد اقبال

ہر لہظہ ہے مومن کی نئ آن نئ شان
گفتار میں کردار میں اللہ کی برھان

غفارئ و قہارئ و قدوسی و جبروت
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان

ہمسایہ جبریل امیں بندہ خاکی
ہے اس کا نشیمن نہ بخارا نہ بدخشاں

یہ بات کسی کو نہیں معلوم کہ مومن
قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن

جس سے جگر لالہ میں ٹھنڈک ہو وہ شبنم
دریاؤںکے دل جس سے دہل جائیں وہ طوفان

قدرت کے مقاصد کا عیار اس کے ارادے
دنیا میں بھی میزان ، قیامت میں بھی میزان

No comments:

Post a Comment